بھارتی میڈیا کی خود ساختہ رپورٹ: نسیم شاہ کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف گروپ میچ کو زیادہ اہمیت نہ دینے کا بیان دیا ہے۔ تاہم حقیقت میں نسیم شاہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام گروپ میچز اہم ہیں، اور ان کی کوشش ہے کہ ٹیم ایونٹ کا فائنل جیتے۔
کور کمانڈر ہاؤس پشاور حملہ کیس: 5 ملزمان بری، پی ٹی آئی کے رہنما شامل

قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرین شرٹس کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ 23 فروری کو اپنے روایتی حریف بھارت کو شکست دینے پر بھی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کھلاڑیوں کی دعاؤں کے ساتھ ہے اور امید ظاہر کی کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ ہندوستانی بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کریں گے۔

نسیم شاہ کے بیان کو بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا تاکہ اسٹیڈیمز کی تکمیل اور دیگر انتظامات سے متعلق اپنی تنقید کو دبایا جا سکے۔ نسیم شاہ کا موقف واضح ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ہر میچ کی اہمیت برابر ہے اور ان کی توجہ پوری ٹیم کے ساتھ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “بھارتی میڈیا کی خود ساختہ رپورٹ: نسیم شاہ کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!