قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سینٹنر کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اور ان کی کوشش ہوگی کہ میچ کا آغاز فتح کے ساتھ کیا جائے۔
راولپنڈی: خاتون کی جھوٹی ڈکیتی کی کہانی بے نقاب، چار ملزمان گرفتار
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس ہارنے کے بعد کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، تاہم ان کی حکمت عملی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں حاصل کرکے پریشر بڑھانے کی ہوگی۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔