آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک-بھارت میچ کی ٹکٹیں صرف ایک گھنٹے میں فروخت

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے زیادہ متوقع مقابلے، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ، کی ٹکٹیں صرف ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئیں۔ یہ میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں کے مداحوں میں بے حد جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی

اس میچ کے لیے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 500 درہم یعنی تقریباً 38 ہزار پاکستانی روپے مقرر کی گئی تھی، جبکہ مہنگی ترین ٹکٹ 12 ہزار 500 درہم کی قیمت پر فروخت ہوئی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، جبکہ 8 فروری سے سہ ملکی سیریز شروع ہوگی۔ پاکستان میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پانچ اور سات فروری کو پہنچیں گی۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ میں محمد رضوان کو کپتان اور سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بابر اعظم، فخر زمان، نسیم شاہ، اور شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ایونٹ کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جس کا اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔ روایتی حریفوں کا یہ بڑا میچ دبئی کے میدان میں ہوگا، جس کے لیے مداحوں میں شدید جوش پایا جا رہا ہے۔

59 / 100

One thought on “آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک-بھارت میچ کی ٹکٹیں صرف ایک گھنٹے میں فروخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!