بھارتی انڈر 19 ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا

بھارتی انڈر 19 ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر عائد 20 ہزار روپے جرمانہ واپس لے لیا

کوالالمپور میں ہونے والے فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے حق میں سود مند ثابت نہ ہوا۔ جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 ٹیم 20 اوورز میں محض 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ان کی جانب سے میکا وین ورسٹ 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

بھارت کی بالنگ میں گونگدی ترشا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ویاشنوی شرما، پارونیکا، اور ایوشی شکلا نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

آسان ہدف کے تعاقب میں بھارتی ویمنز انڈر 19 ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 12 اوورز میں کامیابی حاصل کرلی۔ بھارتی اوپنر گونگدی ترشا نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

گونگدی ترشا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں میچ اور ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ بھارتی ٹیم کی اس فتح نے ویمنز کرکٹ کے میدان میں ایک اور تاریخی کامیابی درج کی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “بھارتی انڈر 19 ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!