گزشتہ روز ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے دستگیر بلاک 15 میں مقتول معیز کے گھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او عزیز آباد، ایس ایس ڈی پی او لیاقت آباد اور ایس ایچ او جوہر آباد بھی ہمراہ تھے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا امریکا میں چین کے خلاف تقریب میں شرکت کے الزامات کی تردید
ایس ایس پی نے دورانِ مزاحمت جاں بحق ہونے والے معیز کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کی اور دعا کی۔ انہوں نے مقتول کے اہل خانہ کو پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ترجمان ذیشان شفیق صدیقی نے بھی اس ملاقات کی تفصیلات فراہم کی اور کہا کہ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات میں تیزی سے پیشرفت کی ہے۔
