کراچی کے علاقے چاکیواڑہ سے اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کو اس علاقے کی حدود سے حراست میں لیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی مقتول معیز کے گھر آمد، فیملی سے تعزیت
گرفتار ملزمان سے ایک شاٹ گن، ایک پستول، اور چھینے گئے چھ موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ ملزمان کی شناخت ہارون اور عثمان علی کے ناموں سے ہوئی ہے، جو حالیہ دنوں میں اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں سرگرم تھے۔
پولیس کے مطابق، ملزمان اسلحہ کے زور پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے۔ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی جانچا جا رہا ہے تاکہ مزید اہم معلومات حاصل کی جا سکیں۔