چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت جاری کر دی۔ انکوائری کے لیے ایک سینئر پولیس افسر کو انکوائری افسر نامزد کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل کے احکامات پر تھانہ تیموریہ کی کامیاب کارروائی: بائیک لفٹر گینگ گرفتار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ایس او پی کے تحت چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی پابند ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت سندھ اور سندھ پولیس کے مشترکہ تعاون سے چینی سرمایہ کاروں کو سہولت اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
اہم نکات:
نان سی پیک منصوبوں سے وابستہ چینی شہریوں کی سیکورٹی مقامی اسپانسرز اور سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے۔
ایس او پی کے مطابق اسپانسرز کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرنے اور SPU افسران کی جانب سے سیکورٹی چیک کرنے پر زور دیا گیا۔
وزیر داخلہ نے سیکورٹی گیپس کو ختم کرنے کے لیے قانون اور ایس او پی کے تحت فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
ضیاء الحسن لنجار نے واضح کیا کہ چینی شہریوں کو سیکورٹی سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر سینئر افسران چیک کریں اور مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔
وزیر داخلہ نے زور دیا کہ چینی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے منصوبوں پر کام جاری رکھ سکیں۔