رینجرز اور سندھ پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن: مغوی بازیاب، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل

پاکستان رینجرز (سندھ) اور سندھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے سکندر گوٹھ گلزار ہجری میں کامیاب مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک مغوی کو بازیاب کر لیا۔

چینی سرمایہ کاروں کی شکایات پر وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس: فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

بازیاب ہونے والے منصور علی کو مورخہ 21 جنوری کو کراچی کے علاقے نیو سبزی منڈی سے 6 نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا تھا۔ اس واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سپر ہائی وے میں درج کی گئی تھی۔

مغوی کے انکشافات:
منصور علی نے بتایا کہ اغوا کاروں نے انہیں مختلف مقامات پر منتقل کیا، دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی ان کے 2 پلاٹس کے اراضی ڈاکیومنٹس پر دستخط کروائے۔

مزید برآں، منصور علی نے اپنے اغوا میں ملوث دو افراد کی شناخت ظاہر کی، جن میں ان کا بہنوئی سلمان اور اس کا دوست اسلام الدین شامل ہیں۔

مزید کارروائی:
بازیاب مغوی کو قانونی کارروائی کے لیے ان کے بھائی کی موجودگی میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مغوی کی نشاندہی پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

عوام سے اپیل:
رینجرز اور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے مجرمانہ عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101، یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!