ایس ایچ او ادریس عالم بنگش کی شاندار کارکردگی، سعیدآباد امن کا گہوارہ بن گیا

کراچی: ضلع کیماڑی کے تھانہ سعیدآباد میں تعینات عوام دوست ایس ایچ او ادریس عالم بنگش نے اپنی شاندار کارکردگی سے علاقے کو جرائم سے پاک کر کے امن و سکون کا گہوارہ بنا دیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے 38ویں ایئر وار کورس کے وفد کی ملاقات

سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ان کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ایس ایچ او ادریس عالم بنگش نے تعیناتی کے بعد اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشوں، اسمگلنگ کرنے والے عناصر اور گٹکا ماوا مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔ ان کامیاب اقدامات کی بدولت تھانہ سعیدآباد کے عوام نے سکون کا سانس لیا۔

واضح رہے کہ ایس ایچ او ادریس عالم بنگش کا شمار کراچی کے قابل اور بہترین افسران میں ہوتا ہے۔

ماضی میں سعیدآباد کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کافی سرگرم تھے، لیکن ادریس عالم بنگش کی تعیناتی کے بعد جرائم کے خلاف مؤثر اور تابڑ توڑ کارروائیاں کی گئیں۔ اس کے نتیجے میں علاقے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی، جس کا سہرا ادریس عالم بنگش کی جرات مندانہ قیادت کو جاتا ہے۔

علاقے کے عوام کی جانب سے ایس ایچ او ادریس عالم بنگش کی کاوشوں کو سراہا گیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

61 / 100

One thought on “ایس ایچ او ادریس عالم بنگش کی شاندار کارکردگی، سعیدآباد امن کا گہوارہ بن گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!