ایم نائن ہائی وے کو 4 سے 6 لین میں تبدیل کرنے کا منصوبہ، کمشنر کراچی کے احکامات

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں این ایچ اے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی سے حیدرآباد جانے والے سپر ہائی وے ایم نائن کو 4 لین سے بڑھا کر 6 لین میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی: غلام خان بارڈر سے غیر ملکی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

کمشنر کراچی نے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کی سہولت کے لیے بنایا جا رہا ہے اور اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم نائن ہائی وے پر ٹریفک کا دباؤ ریسٹورنٹس اور رہائشی علاقوں کی وجہ سے بڑھ چکا ہے، اور اس منصوبے سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے بلکہ عوام کو سفر میں آسانی بھی فراہم ہوگی۔

کمشنر نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ شہر کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ہائی ویز انٹرنیشنل ہائی ویز کی طرح جدید اور خوبصورت ہوں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔

اجلاس میں متعلقہ اداروں کو منصوبے پر جلد عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ عوام کو جلد از جلد اس کے فوائد مل سکیں۔

59 / 100

One thought on “ایم نائن ہائی وے کو 4 سے 6 لین میں تبدیل کرنے کا منصوبہ، کمشنر کراچی کے احکامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!