سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی: غلام خان بارڈر سے غیر ملکی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے 8 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد کے قریب غلام خان بارڈر ٹرمینل پر ایک اسلحہ بردار ٹرک کو قبضے میں لیا۔ ٹرک سے برآمد ہونے والے جدید غیر ملکی اسلحے میں 26 ایم 16 رائفلیں، ایم 16 اور ایم 4 رائفلوں کی 292 میگزین، 10 ہزار سے زائد گولیاں، کلاشنکوف کی 9 میگزین اور 244 گولیاں شامل تھیں۔ علاوہ ازیں، لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں اور بڑی تعداد میں لنکرز بھی برآمد ہوئے۔
پیپلزپارٹی حکومت کی بے توجہی پر برہم، اہم معاملات پر مشاورت نہ ہونے پر ناراض

ذرائع کے مطابق، یہ اسلحہ ٹرک کے ڈرائیور کیبن میں چھپایا گیا تھا، اور اس کی پیکنگ افغانستان میں کی گئی تھی۔ یہ اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والا تھا۔ اس سے پہلے بھی پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان سرزمین سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہو چکا ہے، جس سے افغان سرزمین کے پاکستان مخالف دہشت گردی میں استعمال ہونے کا پتا چلتا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج دونوں پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی تردید کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی ملی بھگت کے ذریعے یہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ افغان چیک پوسٹوں کی جانب سے فتنہ الخوارج کو سہولت فراہم کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج ایک ہی مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، پاکستان نے افغان شہریوں کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنی بارڈر ٹرمینلز کھولے، لیکن افغان طالبان اور فتنہ الخوارج اس دہشت گردی کو بڑھا کر افغان عوام کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں افغان تاجروں کو مزید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے، اور ضروری ہے کہ افغان عوام افغان طالبان سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں۔

55 / 100

One thought on “سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی: غلام خان بارڈر سے غیر ملکی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!