کراچی: سندھ میں ایک دلچسپ اور متنازع صورتحال سامنے آئی ہے جس میں دو افراد ایک ہی نام کے حامل ہیں— ایک اصل سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کے سید وقار مہدی اور دوسرا جعلی اور فراڈی وقار مہدی، جو لوگوں سے بھتہ وصول کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
محکمہ اوقاف میں افسران کی تقرریاں اور تبادلے
سید وقار مہدی نے اپنی پریس بیان میں کہا کہ ایک طویل جدوجہد کے بعد وہ اس جعلی شخص کو قانون کی گرفت میں لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران اس جعل ساز شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سید وقار مہدی نے کہا کہ جو خبریں ان کے حوالے سے گئیں کہ وہ کسی جعل ساز کا ساتھ دے رہے ہیں، وہ بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے جاننے والے بخوبی جانتے ہیں کہ وہ کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بن سکتے۔
انہوں نے عوام اور صحافیوں سے درخواست کی کہ وہ تمام تفصیلات ایف آئی اے سائبر کرائم سے حاصل کریں تاکہ سچائی سامنے آ سکے۔