نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار

کراچی: سینٹرل شاہراہ نور جہاں کے حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق، یہ مقابلہ نارتھ ناظم آباد بلاک یو، کے ڈی اے گراؤنڈ کے قریب عبداللہ کالج کے پاس ہوا۔

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، 4500 جعلی ڈالرز برآمد

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمی ملزم کی شناخت محمد ماجد ولد عبدالرشید کے طور پر ہوئی، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کو مجاہد احمد عرف مجی ولد محمد موسیٰ کے نام سے شناخت کیا گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور ٹی ٹی پستول اور لوڈ میگزین برآمد کیا گیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اور فرار ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

61 / 100

One thought on “نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!