وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ڈپٹی کمشنر آفس کیماڑی کا اچانک دورہ، افسران کی غیر حاضری پر برہمی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اچانک ڈپٹی کمشنر آفس کیماڑی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈیشنل ڈی سی کے دفتر کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دفتر میں آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سنے اور کیماڑی کی ضلع انتظامیہ کو لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہاریرمینا سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ افسران کی غیر حاضری پر شدید برہم ہوئے۔ اس دوران انہیں آگاہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر کیماڑی کمشنر آفس میں اجلاس میں تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ اپنے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اجلاس سیکنڈ شفٹ میں رکھا کریں اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو صبح دفاتر میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر آفس کیماڑی میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیار کار موجود نہیں تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو نواز کلہوڑو کو معطل کرنے کی ہدایت کی اور اسسٹنٹ کمشنر ماڑی پور یاسین عباسی کو بھی دفتر میں نہ ہونے پر معطل کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر سے افسران کی غیر حاضری کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر آفس کیماڑی کے ڈومیسائل دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور ڈومیسائل بنانے کے عمل کی نگرانی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سب رجسٹرار آفس کا ریکارڈ چیک کیا اور سب رجسٹرار گڈاپ ٹو عبدالنبی لاشاری کو فوری ٹرانسفر کرنے کی ہدایت دی۔

64 / 100

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ڈپٹی کمشنر آفس کیماڑی کا اچانک دورہ، افسران کی غیر حاضری پر برہمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!