آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت سندھ پولیس بینڈ کے اپ گریڈ ہونے کے حوالے سے جائزہ اجلاس

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ پولیس بینڈ کو اپ گریڈ کرنے سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز، ٹریننگ، اے آئی جی لاجسٹک، کمانڈنٹ شاہد حیات پولیس ٹریننگ اسکول سعید آباد اور ایس بی بی ایگلیٹ ٹریننگ اسکول رزاق آباد نے شرکت کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہاریرمینا سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو

اجلاس میں سندھ پولیس بینڈز کی افرادی قوت، یونیفارم، آلات موسیقی، خالی آسامیوں اور بھرتی رولز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ پولیس ٹریننگ سینٹرز میں 7 اور ڈویژنز میں 8 پولیس بینڈز یونٹس موجود ہیں۔

اس بات کی بھی اطلاع دی گئی کہ پولیس بینڈز میں اصلاحات کے حوالے سے 100 اہلکاروں کی تربیت پاکستان نیوی کے تحت جاری ہے، اور سندھ پولیس بینڈ میں 2 قسم کے آلات موسیقی استعمال کیے جاتے ہیں: ایک "براس” اور دوسرا "پائپ” آلات پر دھنیں ترتیب دی جاتی ہیں۔

آئی جی سندھ نے پولیس بینڈ کے یونیفارم کے حوالے سے فیشن ڈیزائنرز سے رائے طلب کرنے کی ہدایت کی اور سفارشات پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس بینڈ کا یونیفارم اور لباس کا ڈیزائن یکساں رکھا جائے۔

مزید برآں، آئی جی سندھ نے پولیس بینڈ میں تجربہ کار، چاک و چوبند اور تندرست جوانوں کو شامل کرنے کی ہدایت دی، اور پہلے مرحلے میں کراچی، شہدادپور اور لاڑکانہ یونٹ پر مشتمل بہترین پولیس بینڈ دستہ تیار کرنے کی تاکید کی۔

آئی جی سندھ نے موسیقی کے شعبے سے وابستہ اور دھنوں کی ترتیب پر دسترس رکھنے والے جوانوں کی بھرتی کے لیے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت بھی دی۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!