گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہاریرمینا کی قیادت میں تین رکنی وفد سے ملاقات کی، جس میں پاک-روانڈا دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافے سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان متواتر بات چیت خوش آئند ہے اور وہ روانڈا سے تجارت میں اضافہ کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روانڈا کے سرمایہ کار صوبہ سندھ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
روانڈا کی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت حاصل ہے اور روانڈا کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ہائی کمشنر فاتو ہاریرمینا نے گورنر سندھ کے تحت جاری منصوبوں کو قابل تقلید قرار دیتے ہوئے امید کی گھنٹی، راشن ڈرائیو اور آئی ٹی مارکی کے دورے کی بھی اطلاع دی۔