پاکستان میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں کثیر الملکی جنگی مشقوں “سپیئرز آف وکٹری 2025” میں حصہ لینے پہنچ گیا
تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب ایک کار سے 14.4 کلوگرام افیون اور 4.8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جب کہ ایک مسافر بس میں سوار ملزم سے 900 گرام آئس ضبط کی گئی۔
لاہور کے بند روڈ پر واقع بس اسٹینڈ کے قریب دو ملزمان کے بیگ سے 700 گرام آئس برآمد کی گئی۔
ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔