وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری کا ضلع کیماڑی کے افسران کو معطل کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری نے ضلع کیماڑی کے افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کیماڑی کا دورہ کیا جہاں انہیں معلوم ہوا کہ دو اسسٹنٹ کمشنرز اور ایک مختیارکار دفتر سے غیر حاضر تھے۔

پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں کثیر الملکی جنگی مشقوں “سپیئرز آف وکٹری 2025” میں حصہ لینے پہنچ گیا

چیف سیکریٹری نے اسسٹنٹ کمشنر ماڑی پور محمد یاسین اور اسسٹنٹ کمشنر (ریوینیو) کیماڑی کو فوراً معطل کر دیا۔ اس کے علاوہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو نے مختیارکار سب-ڈویژن سائیٹ محمد نواز ٹالپر کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو نے سب رجسٹرار ٹو گڈاپ ٹاؤن عبدالنبی لاشاری کو ٹرانسفر کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!