پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں کثیر الملکی جنگی مشقوں "سپیئرز آف وکٹری 2025” میں حصہ لینے پہنچ گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں ہونے والی کثیر الملکی جنگی مشقوں "سپیئرز آف وکٹری 2025” میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ چکا ہے۔ اس مشق میں پاکستان، سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان، قطر، یو اے ای، امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک کے جنگی طیارے اور کمبیٹ سپورٹ ایلیمنٹس حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز کا انسداد اسمگلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد

پاک فضائیہ کے دستے میں جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری فائٹر جیٹس شامل ہیں، جو سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر لینڈ کر چکے ہیں۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے سعودی عرب تک نان اسٹاپ پرواز کی، جس کے دوران ایر ٹو ایر ری فیولنگ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے ای ایس اے یڈار اور بی وی آر ار میزائلوں سے لیس ہیں اور مختلف جدید لڑاکا طیاروں کے مد مقابل آئیں گے۔ مشق "سپیئرز آف وکٹری” کا مقصد تکنیکی ترقی، فضائی طاقت کے پیچیدہ اطلاق اور مشترکہ فضائی دفاعی چیلنجز پر تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

پاک فضائیہ کی شرکت اس بات کا غماز ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نہ صرف اپنے جدید جنگی طیاروں اور صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر تعاون اور مہارت کے ساتھ کام کرنے کی اپنی عزم کو بھی مزید اجاگر کر رہی ہے۔

56 / 100

2 thoughts on “پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں کثیر الملکی جنگی مشقوں "سپیئرز آف وکٹری 2025” میں حصہ لینے پہنچ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!