مطابق، یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے لیے لباس سے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں صاف ستھرے اور مہذب لباس پہننے پر زور دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبہ اشتعال انگیز، نفرت پھیلانے والے یا توجہ ہٹانے والے کپڑے پہننے سے گریز کریں۔
ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024: جائیداد اور بڑی گاڑیاں خریدنے پر نااہل ٹیکس فائلرز کے لیے پابندیاں عائد
نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ یونیورسٹی میں ایسے لباس پہننے کی اجازت نہیں ہوگی جو جسم کو ظاہر کریں یا جن کی آستینیں بہت چھوٹی ہوں۔ چست اور نامناسب لباس پہننے سے بھی اجتناب کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، طلبہ کو ایسے کپڑے پہننے سے روکا گیا ہے جن پر قابل اعتراض پرنٹ یا گرافکس موجود ہوں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ طلبہ کو آرام دہ چپل پہن کر آنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور انہیں مناسب جوتے پہننے کا پابند بنایا گیا ہے۔