ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024: جائیداد اور بڑی گاڑیاں خریدنے پر نااہل ٹیکس فائلرز کے لیے پابندیاں عائد

اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ذیلی کمیٹی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی حد اور اہلیت کا جائزہ لے گی اور 10 دن کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری، متاثرین کے لیے کیمپ قائم

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو بتایا کہ نئے ٹیکس قوانین کے تحت ٹیکس ریٹرن فائلر کی اہلیت کی بنیاد پر ترامیم کی گئی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اہل ٹیکس گزار اپنی بیوی، غیر شادی شدہ بیٹی اور 25 سال سے کم عمر لڑکے کو ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کر سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ نئے قوانین کے تحت 5 سے 10 مرلے کے مکان خریدنے والوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 26 دسمبر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دی تھی۔ یہ اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔

منظور شدہ بل کے مطابق نااہل ٹیکس فائلرز بڑی گاڑیاں، جائیداد، اور بنگلے خریدنے کے علاوہ بینک اکاؤنٹ کھولنے اور شیئرز خریدنے کے بھی اہل نہیں ہوں گے۔

چیئرمین ایف بی آر نے یہ دعویٰ کیا کہ ان ترامیم سے 95 فیصد عوام متاثر نہیں ہوں گے۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے ٹیکس آڈیٹرز اور ماہرین کو ٹیکس گزاروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کی ہدایت کی اور نااہل فائلرز پر بڑی گاڑیاں، بینک اکاؤنٹ اور شیئرز کی خریداری کے ساتھ جائیداد خریدنے پر پابندی کی شقوں کو منظور کیا۔

60 / 100

One thought on “ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024: جائیداد اور بڑی گاڑیاں خریدنے پر نااہل ٹیکس فائلرز کے لیے پابندیاں عائد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!