سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری، گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی

تشکر نیوز: سعودی عرب: سعودی حکومت نے عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق مسافروں کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ سعودی سی اے اے نے دنیا بھر سے آنے والے مسافروں کو اس نئی ویکسینیشن ہدایت پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شکارپور کے کچہ ایریا میں ٹارگٹیڈ آپریشن، ڈاکوؤں کی کمر توڑ دی: ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ

نئی ویکسینیشن سے متعلق ہدایات سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، اور تمام ایئرلائنز کو اپنے مسافروں کو گردن توڑ بخار سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین لازمی لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی سی اے اے کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے پاس آمد سے کم از کم 10 دن پہلے کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔ ایک سال اور اس سے کم عمر کے بچے اس ویکسین سے مستثنیٰ ہیں۔ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والی ایئرلائنز اور مسافروں کے خلاف قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

57 / 100

One thought on “سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری، گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!