سی ٹی ڈی کا ایکشن، شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکار معطل

تشکر نیوز کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث سول لائنز انٹیلیجنس ونگ کے سب انسپکٹر اور 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

ایف آئی اے کی کارروائی، غیر ملکی کمپنیوں سے فراڈ کرنے والے گینگ کے 4 ارکان گرفتار

سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی نے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے واقعے اور اے وی سی سی کی تحقیقات کی روشنی میں سول لائنز انٹیلیجنس ونگ میں تعینات سب انسپکٹر راجا محمد بشیر اور دو اہلکاروں کانسٹیبل محمد عمر اور صاحبزادہ علی رضا کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ ان اہلکاروں کا سسپنڈ کر کے سی ٹی ڈی میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے شہری ارسلان کو منگھوپیر کے علاقے سے بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس موبائل میں سوار سادہ لباس افراد نے اغوا کیا۔ ملزمان نے اسے صدر پاسپورٹ آفس کے قریب لے جا کر ارسلان کے موبائل فون کی مدد سے اس کے اکاونٹ میں موجود 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز مختلف اکاونٹس میں منتقل کیے، پھر مزار قائد کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔

ابتدائی تحقیقات میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد ملزمان کی تعداد 8 ہو گئی۔ تاہم، سی ٹی ڈی سول لائنز انٹیلیجنس ونگ میں تعینات کانسٹیبل علی رضا تاحال فرار ہے۔

61 / 100

One thought on “سی ٹی ڈی کا ایکشن، شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکار معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!