کراچی میں سرد موسم سے دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا

تشکر نیوز کراچی: سرد موسم کے ساتھ دل کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اکبر سیال نے انکشاف کیا ہے کہ اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Tharparkar’s First 4×4 Ambulance Service by Ummat Welfare Foundation

ڈاکٹر جاوید سیال کے مطابق، اسپتال کی ایمرجنسی میں پہلے روزانہ 500 سے 550 مریض رپورٹ ہوتے تھے، لیکن سردی بڑھنے کے ساتھ یہ تعداد 700 سے تجاوز کر چکی ہے۔ دل کے مریضوں میں ہارٹ اٹیک اور ہارٹ فیل کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی اہم وجہ ہائیپر ٹینشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرد موسم میں دل کی شریانیں سکڑنے سے خون کے بہاؤ میں کمی آتی ہے، جس کے باعث انجائنا کے مریض ہائی رسک پر ہوتے ہیں۔ ایسے حالات میں دل کے مریضوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر این آئی سی وی ڈی، ڈاکٹر خالد نصیب نے مشورہ دیا کہ سرد موسم کے آغاز سے قبل انفلوئنزا کی ویکسین لینا دل کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجائنا کے مریضوں کو ہارٹ اٹیک کے خطرے سے بچنے کے لیے ورزش اور متوازن غذا کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے۔

55 / 100

One thought on “کراچی میں سرد موسم سے دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!