کراچی (تشکر نیوز) – تھانہ منگھوپیر کی ویسٹ پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی کے دوران ملزم عالیان ولد مہربان کو حراست میں لیا گیا۔
کراچی واٹر کارپوریشن میں پانی چوری کی انکوائری: آٹھ سب انجینئرز طلب
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے 110 پڑیاں گٹکا ماوا (7 کلوگرام سے زائد) اور نقدی برآمد کی۔ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شہر میں گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو اس مضر صحت کاروبار سے محفوظ رکھا جا سکے۔