کراچی واٹر کارپوریشن میں پانی چوری کی انکوائری: آٹھ سب انجینئرز طلب

کراچی (تشکر نیوز) – کراچی واٹر کارپوریشن میں سب سوائل لائسنسوں کے نام پر پانی چوری کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اینٹی کرپشن انکوائری ٹیم نے واٹر کارپوریشن کے آٹھ سب انجینئرز کو طلب کر لیا ہے۔ انکوائری افسر انسپکٹر عباس علی لاڑک کی جانب سے واٹر کارپوریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں ان انجینئرز کو 14 جنوری کو صبح 11 بجے انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان میں فیشن ڈیزائننگ کا مستقبل: محمود بھٹی کا انڈس یونیورسٹی میں خصوصی خطاب

طلب کیے گئے سب انجینئرز میں غلام مصطفی، محمد اسلم اعوان، غلام محمد حب، ساجد محسن قاضی، محمد عثمان، انور علی میمن، جاوید حسین بھٹو، اور اقبال پلیجو شامل ہیں۔

انکوائری ٹیم پانی چوری کے معاملے میں سب سوائل لائسنسوں کے اجرا کے حوالے سے شفافیت کا جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں مزید پیش رفت کی توقع ہے، اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

62 / 100

One thought on “کراچی واٹر کارپوریشن میں پانی چوری کی انکوائری: آٹھ سب انجینئرز طلب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!