کراچی (تشکر نیوز): وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی کے دوران تاجروں نے شہر کے مسائل کے حل کے لیے احتجاج کیا۔ مظاہرین شاہین کمپلیکس پہنچ گئے اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
احتجاج کرنے والے تاجروں نے وزیراعظم سے شہر کے بنیادی مسائل، انفراسٹرکچر کی بحالی، اور کاروباری مشکلات حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس اور تاجروں کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کچھ دیر میں مظاہرین سے ملاقات کے لیے پہنچیں گی۔
