...

سینٹرل پولیس: اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم دانیال ولد سمر حسین زیدی کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک مشکوک گاڑی نمبر BC-51 اور وی گوٹیل کمپنی کا ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 415/2026 بجرم دفعات 279 اور 420 درج کر لیا ہے۔

اسی تھانے کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف دوسری کارروائی کے دوران ملزم عریش ولد عبرت اور ملزمہ فارس دختر اختر علی کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عریش کے قبضے سے 13 گرام آئس اور 200 روپے نقدی جبکہ ملزمہ فارس کے قبضے سے 12 گرام آئس اور 200 روپے نقدی برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کے خلاف سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم حمزہ ولد اسلم اور ملزم محمد شان ولد محمد فیاض خان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے بالترتیب 5 اور 6 گرام کرسٹل آئس برآمد ہوئی۔ دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایک اور کارروائی میں پولیس نے مبینہ اسٹریٹ کرمنل ہیریسن ولد ولسن سردار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور دو زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ہیریسن ریپیٹ آفینڈر ہے، جبکہ مزید تحقیقات سی آئی سی لیاقت آباد ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.