کراچی : وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ ان کا استقبال گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اعلیٰ سرکاری حکام نے کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ اور وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی موجود ہیں۔ وزیر اعظم کے دورے کے دوران مختلف حکومتی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی جائے گی۔