تھانہ موچکو پولیس کا اسپارکو روڈ پر چھاپہ، لاکھوں کا 21 ٹن چنا برآمد

تشکر نیوز: ضلع کیماڑی کے تھانہ موچکو پولیس نے اسپارکو روڈ پر واقع ایک پلاٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 21 ٹن سے زائد چنا برآمد کر لیا۔

وزیراعظم کراچی میں، تاجر احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق پلاٹ سے 528 بوریوں میں بند 21,390 کلو گرام چنا لاوارث حالت میں برآمد کیا گیا، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

برآمد شدہ مال کو مسروقہ تصور کرتے ہوئے زیر دفعہ 550 فوجداری قانون کے تحت پولیس کی تحویل میں لیا گیا ہے۔

کارروائی تھانہ موچکو کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ چنے کے اصل مالک یا ممکنہ چوری کے واقعات کا سراغ لگایا جا سکے۔

63 / 100

One thought on “تھانہ موچکو پولیس کا اسپارکو روڈ پر چھاپہ، لاکھوں کا 21 ٹن چنا برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!