(تشکر نیوز): ساوتھ زون پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں اہم چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے اہم کارندے دانیال عرف دانی پھٹان کو گرفتار کر لیا۔
شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کیس، ڈی ایس پی راجا عمر خطاب عہدے سے برطرف
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق:
دانی پھٹان بھتہ خوری، دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات سپلائی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔
ملزم کا گینگ پاک کالونی، ناظم آباد، لسبیلہ، سولجر بازار، اور نیا گولیمار میں خوف اور دہشت کی علامت بن چکا تھا۔
دانیال نے ریاست جدگال، کاشف ڈاڈا، اور ساجد/ماجد گروپ کے ساتھ مل کر منشیات فروشی کی۔
ملزم گینگ وار کے اہم کرداروں علی ڈاڈا، ریاست، عابد اور وسیم جوجی کو اسلحہ اور وسائل فراہم کرتا رہا۔
اس کے رابطے پشاور کے اسلحہ ڈیلرز سے تھے، اور اسلحہ آن لائن منگوایا جاتا تھا۔
قتل کی وارداتیں اور بھتہ خوری:
دانی پھٹان نے 6 افراد کے قتل اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
4 سال قبل اپنے رشتے کے ماموں ریاض بطخ کے ساتھ حاجی سندھی کو قتل کیا۔
پاک کالونی میں سبزی فروش اور پرانا گولیمار میں مدرسے کے استاد کو قتل کیا۔
ہارڈویئر کی دکان کے مالک کے بیٹے کو بھتہ نہ دینے پر ہلاک کیا۔
مخبری کے شبہ میں میرو ہزارے وال کے بھائی کو گھر سے اٹھا کر قتل کیا۔
طالب علمی کے دوران ہی اپنے ماموں کے ہمراہ منشیات کے اڈوں پر جانا شروع کر دیا۔
پولیس کی مزید کارروائیاں:
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے یقین دلایا کہ جلد ہی باقی کارندوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔