کراچی: ضلع ملیر میں ریٹائرڈ اور ترقی پانے والے افسران و ملازمین کے اعزاز میں ایک سادہ مگر پُروقار تقریب کا انعقاد دفتر ایس ایس پی انویسٹیگیشن میں کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی انویسٹیگیشن، انچارج ایڈمن، شیٹ برانچ، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی زیر صدارت سنگم گراؤنڈ کی ترقی پر اجلاس، عوامی مفادات کے تحفظ کی یقین دہانی
تقریب کے دوران ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر، سلیم شاہ (پی ایس پی)، نے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کو سندھ کی ثقافت کے نمائندہ تحائف، اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کیے۔ انہوں نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں اور محنت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور سندھ پولیس ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ترقی پانے والے کانسٹیبل کو ہیڈ کانسٹیبل کے بیجز لگائے گئے، اور ایس ایس پی نے انہیں ہدایت دی کہ مزید لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں۔
تقریب کا اختتام نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کے ساتھ ہوا۔ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا گیا، اور ان کی خدمات کو ادارے کی تاریخ کا حصہ قرار دیا گیا۔