چھتیس گڑھ: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں ماو نواز باغیوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر بم حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 10 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ یہ اہلکار نارائن پور، دانتے واڈا اور بیجاپور میں آپریشن کے بعد واپس آرہے تھے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا ملیر ایکسپریس وے پولیس چوکی اور کورنگی میں زیر تعمیر ماڈل پولیس اسٹیشن کا دورہ
پچھلے دنوں چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور ماو نواز باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں، جس میں دونوں طرف سے ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔ ماو نواز باغیوں کے حملے کے بعد بھارتی حکام نے علاقے میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
بھارت کی متعدد ریاستیں مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں سے تنگ ہیں، اور بھارت میں آئے روز فالس فلیگ آپریشنز کی آڑ میں بے گناہ افراد کی جانوں کا نقصان ہوتا ہے۔