DG ISPR کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں اساتذہ اور طلباء سے خصوصی ملاقات

لاہور (تشکر نیوز) – یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) لاہور کے اساتذہ اور طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات اور بات چیت کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ اس نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کے خلاف پھیلائی جانے والی منفی پروپیگنڈہ اور غلط معلومات کے بارے میں تفصیل سے آگاہی حاصل کی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کراچی کی بہتری کے لیے مسلسل کام کرنے کا عہد

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے مدلل جوابوں سے تمام ابہام اور شکوک و شبہات کو دور کیا اور طلباء کو پاک فوج کے حقیقی کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ طلباء نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے سیشنز کا انعقاد تواتر کے ساتھ ہونا چاہیے تاکہ نوجوانوں اور پاک فوج کے درمیان موجود خلاء کو کم کیا جا سکے اور غلط فہمیوں کا تدارک ہو۔

یونیورسٹی کے طلباء نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے وہ پرعزم ہیں۔

62 / 100

One thought on “DG ISPR کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں اساتذہ اور طلباء سے خصوصی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!