کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناکامی: عوام پانی سے محروم، غیر قانونی ہائیڈرنٹس کا راج

(تشکر نیوز)  کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پانی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، خاص طور پر پی ایس 91 اور دیگر علاقوں میں عوام پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور صدر پی ایس 91 سید اسامہ علی جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیاں عوام کے لیے ناقابل برداشت بن چکی ہیں۔

ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کی خصوصی تربیت: عملی سیشنز جاری

اسامہ جعفری نے نشاندہی کی کہ انوارِ ابراہیم سوسائٹی، گلستان رفیع، شمسی سوسائٹی، شاہ فیصل کالونی، جمعہ گوٹھ، پٹھان گوٹھ، علی گارڈن، رفیع بنگلوز، اور پی ایس 91 کے دیگر علاقے پانی کی قلت کا شکار ہیں، جبکہ غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس پر پانی فروخت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ غیر قانونی پانی کی فروخت میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے اور منتخب نمائندے بھی عوامی مسائل پر کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور پانی کی بحالی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

55 / 100

One thought on “کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناکامی: عوام پانی سے محروم، غیر قانونی ہائیڈرنٹس کا راج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!