(تشکر نیوز) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں سینٹرل ایس ایچ او غلام رسول ارباب کی قیادت میں پولیس کی بروقت کارروائی سے جھپٹا مار کر موبائل چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی: پانی کی فراہمی معمول کے مطابق، 5 جنوری کو کے الیکٹرک کے مینٹیننس کے دوران معمولی کمی کا امکان
ملزم نے محمد ابراہیم ولد عبدالرشید، جو کہ سیکٹر 11/G کے رہائشی ہیں، سے جھپٹا مار کر دو موبائل فون چھینے اور فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور چھینے گئے موبائل برآمد کر لیے۔
ملزم سے برآمدہ موٹر سائیکل (نمبر 7486-KFD) بھی سرقہ شدہ نکلی، جو تھانہ یوسف پلازو کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ گرفتار ملزم کی شناخت عبداللہ ولد ایوب کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کا ساتھی ذاہد فرار ہو گیا۔

پولیس فرار شدہ ملزم کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔