حج ڈیجیٹائزیشن کے بعد عازمین حج گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اس کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت نے حج کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عازمین کو انتظار اور طویل قطاروں سے بچانا ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ ادائیگی کے لیے عازمین کو تین آپشنز دیے گئے ہیں۔
عازمین کریڈٹ کارڈ یا پی ایس آئی ڈی کے ذریعے حج اخراجات ادا کرسکیں گے۔ وہ چالان فارم پرنٹ کرکے نقد رقم بھی جمع کرا سکیں گے۔
سردار محمد یوسف نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین ہے۔ پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حج اخراجات کی دوسری قسط اکتوبر میں وصول کی جائے گی۔ درخواستیں پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول ہوں گی۔
وفاقی وزیر کے مطابق کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستیں وصول کرنا روک دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ نجی حج اسکیم کے عازمین بھی پاک حج ایپ کے ذریعے نجی آپریٹر کا انتخاب کرسکیں گے۔ عازمین کو نجی آپریٹرز کو براہِ راست رقم جمع نہ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
I definitely wanted to construct a small remark to say thanks to you for those fabulous facts you are showing on this site. My time intensive internet investigation has at the end been recognized with sensible points to go over with my neighbours. I ‘d believe that we website visitors are undeniably lucky to exist in a useful community with very many outstanding people with good strategies. I feel very blessed to have used the website page and look forward to so many more exciting moments reading here. Thanks a lot once again for all the details.