(تشکر نیوز) کراچی: پی آئی ڈی سی چوک پر ٹریفک پولیس کے زیر تربیت سیکشن افسران اور ریکارڈ کیپرز کے لیے خصوصی عملی تربیتی سیشن جاری ہیں۔ یہ اقدام آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ فیض اللہ کو ریجو کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔
اے وی ایل سی کی شاندار کاروائی: روزانہ کی بنیاد پر کار چوری کرنے والے گرفتار، تین گاڑیاں برآمد
ٹریفک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سعید آباد کے زیر اہتمام ڈی ایس پی فاروق ارشد لودھی اور ایڈمن افسر انسپیکٹر محمود بٹ کی نگرانی میں افسران اور اہلکاروں کو ٹریفک کے اہم امور اور کنٹرول کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی بھر کے تمام ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو بتدریج اس تربیتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ مزید برآں، تربیت کی کامیاب تکمیل کلیدی عہدوں پر تقرری اور ترقی کے لیے لازم قرار دی گئی ہے۔