اے وی ایل سی کی شاندار کاروائی: روزانہ کی بنیاد پر کار چوری کرنے والے گرفتار، تین گاڑیاں برآمد

(تشکر نیوز) سینٹرل ڈسٹرکٹ سے روزانہ سوزوکی آلٹو چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے وی ایل سی گلبرگ ڈویژن نے جدید تکنیکی ذرائع، خفیہ اطلاعات، اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو چوری شدہ کار نمبر AHD-271 (سوزوکی آلٹو) سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ یہ گاڑی یکم جنوری 2025 کو گلبرگ کے علاقے سے چوری ہوئی تھی۔

صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار، میڈیکل رپورٹس کا انتظار

ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے چوری شدہ کار نمبر AWL-179 (سوزوکی آلٹو) تھانہ عزیز آباد کے علاقے سے چرائی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔ اسی طرح، ایک اور کار نمبر ALV-368 مورخہ 31 دسمبر 2024 کو تھانہ حیدری مارکیٹ کے علاقے سے چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 432/24 درج ہے۔

گرفتار ملزم خلیل اللہ کا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پہلے بھی پانچ بار اے وی ایل سی کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ دوسرا ملزم عثمان بھی 2022 میں تھانہ ڈیفنس میں گرفتار ہو چکا ہے۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

61 / 100

One thought on “اے وی ایل سی کی شاندار کاروائی: روزانہ کی بنیاد پر کار چوری کرنے والے گرفتار، تین گاڑیاں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!