پشین: (تشکر نیوز) بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے بوستان میں سرکاری طور پر محفوظ قرار دیے گئے نایاب نسل کے ’سلیمان مارخور‘ کا شکار کرنے والے تین شکاریوں کو لیویز فورس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
میرب علی کی گفتگو: یک طرفہ محبت اور اداکاری کے بارے میں کھل کر باتیں
تفصیلات کے مطابق، بوستان کے پہاڑی سلسلے میں سلیمان مارخور کا شکار کیا گیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تین ملزمان کو حراست میں لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے شکار کیا گیا مارخور، جدید اسلحہ اور ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی۔
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان نے ملزمان کے خلاف بلوچستان وائلڈ لائف ایکٹ، 2014 کے تحت مقدمہ درج کیا اور انہیں عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر لیویز فورس کے حوالے کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ سلیمان مارخور بلوچستان کی پہاڑی سلسلوں میں پایا جانے والا نایاب اور عالمی سطح پر خطرے سے دوچار نسل کا جانور ہے، جس کی حفاظت کے لیے سرکاری اقدامات کیے گئے ہیں۔ غیر قانونی شکار پر سخت قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔