کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) نے سال نو کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ کراچی سمیت اندرون سندھ کی اہم شاہراؤں پر موبائل اور موٹر سائیکل اسکواڈ تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ حساس مقامات پر اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ، اور موٹر سائیکل گشت کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے تحت ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کا 2.4 ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف
سیکیورٹی کے اہم اقدامات:
شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق۔
رینجرز کی بھاری نفری کراچی سمیت اندرون سندھ میں گشت اور حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات۔
ہوائی فائرنگ اور کسی بھی قسم کے اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی۔
خطرناک ڈرائیونگ اور قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان۔
عوام کے لیے اپیل:
پاکستان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔
سال نو کی خوشیاں محفوظ اور پرامن ماحول میں منانے کے لیے شہریوں سے ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، اور خطرناک ڈرائیونگ سے گریز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔