بھارتی دہشت گردی کا انکشاف: واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی دہشت گرد کارروائیوں اور خفیہ قتل مہم کو بے نقاب کر دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سال نو کی تقریبات: رینجرز سندھ کے خصوصی سیکیورٹی انتظامات مکمل

اہم انکشافات:

بھارتی ایجنسی ’را‘ نے اجرتی قاتلوں اور افغانی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔

لاہور میں گزشتہ اپریل، نقاب پوش حملہ آوروں نے عامر سرفراز عرف تامبا کو نشانہ بنایا، جو بھارت کی خفیہ قتل مہم کا تسلسل تھا۔

2021 کے بعد، بھارتی انٹیلیجنس نے پاکستان میں خفیہ مہم کے تحت کئی پاکستانی شہریوں کو قتل کیا۔

بھارتی خفیہ مہم کے عالمی اثرات:

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، بھارت نے نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا، کینیڈا، اور دیگر مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کیے۔

بھارتی ایجنسی ’را‘ نے سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کو قتل کیا۔

نیویارک میں ایک سکھ رہنما پر قاتلانہ حملے کے احکامات ’را‘ کے افسر وکاش یادیو نے جاری کیے۔

کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور ’را‘ کی دہشت گرد سرگرمیوں کو بے نقاب کیا۔

سفارتی ماہرین کا موقف:

پاکستانی وزیر داخلہ اور وزارت خارجہ نے بارہا بھارت کی دہشت گرد کارروائیوں کے ثبوت فراہم کیے ہیں۔

بھارتی جارحیت، دہشت گردی، اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔

بھارتی مداخلت اور خفیہ قتل مہم عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

تاریخی حوالہ:

رپورٹ میں 2014 میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے بیان کا حوالہ دیا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان پر براہ راست حملہ کرنا غیر حقیقی ہے، لیکن خفیہ ذرائع استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

57 / 100

One thought on “بھارتی دہشت گردی کا انکشاف: واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!