تشکر نیوز کراچی: مذہبی جماعتوں کی جانب سے شہر بھر میں احتجاجی دھرنوں کے سبب اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی صورتحال بے حد متاثر ہو گئی ہے۔ شہریوں کو متعدد علاقوں میں ٹریفک کی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی میں دھرنوں کے خاتمے کا مطالبہ: پاکستان سنی تحریک کا حکومت سے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم
تفصیلات کے مطابق، مندرجہ ذیل مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے: ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن آنے جانے والی ٹریفک کے لیے مکمل بند۔ نواب صدیق علی خان روڈ چورنگی ناظم آباد نمبر ایک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے مکمل بند۔ کامران چورنگی سے موسمیات جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند۔ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند۔ انچولی شاہراہ پاکستان جانب سہراب گوٹھ ٹریفک کے لیے بند۔ مین منگھوپیر روڈ حبیب بینک چورنگی ولیکا ہسپتال جانب بڑا بورڈ ٹریفک کے لیے بند۔ بزنس ریکارڈر روڈ لسبیلہ جانب گرو مندر آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند۔ گلبائی جانب پراچہ چوک ٹریفک کے لیے بند۔ شاہراہ فیصل بلوچ کالونی جانب شہر سروس روڈ ٹریفک کے لیے بند۔ شاہراہ لیاقت روڈ فریسکو چوک ٹریفک کے لیے بند۔ مین یونیورسٹی روڈ نزد معروف بیکری کے سامنے صفورہ جانب۔ ناگن چورنگی بس اسٹاپ سخی حسن و سہراب گوٹھ بند۔ مین یونیورسٹی روڈ ناظم اعلی کٹ آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند۔ شاہراہ اورنگی ٹاؤن پونے پانچ میٹرو ٹریفک کے لیے بند۔ قائدآباد مرغی خانہ جانب ملیر شہر ٹریفک کے لیے بند۔ ٹاور چوک جیلانی سینٹر کے سامنے روڈ بند۔ اس وقت، موسمیات سے کامران چورنگی آنے والے روڈ پر ٹریفک کو ڈبل چلا کر روانی فراہم کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ احتجاج کے دوران سفر کرنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔