کراچی (تشکر نیوز) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو راستے کھلوانے کا خیال پاکستان سنی تحریک کی آواز پر آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات کو خراب کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے دھرنوں کو کراچی کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دھرنے شہر کے امن کو سبوتاژ کرنے کی
نیو کراچی ٹاؤن میں TMC کرکٹ چیمپیئن ٹرافی 2024 کے فائنل کی رنگا رنگ تقریبسازش ہیں۔
محمد شاداب رضا نقشبندی نے مزید کہا کہ تاجر برادری اور عوام نے پاکستان سنی تحریک کی حق کی آواز کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور ہم کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ ملک کے اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کو ہر ممکن طریقے سے ناکام بنایا جائے گا اور ملکی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ضلع کرم کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
شاداب رضا نے کہا کہ کراچی میں جاری دھرنوں کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی گئی تھی، کیونکہ ان دھرنوں کے مطالبات نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ ضلع کرم میں امن بحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بھی ہیں۔ انہوں نے دھرنوں کے رہنماؤں پر مظلومیت کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کا اصل مقصد حقائق پر پردہ ڈالنا اور عوام کو گمراہ کرنا ہے۔
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ دھرنے کے ذریعے خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات کو کراچی میں اٹھانا ناانصافی اور خلاف قانون ہے۔ اگر دھرنا دینے والوں کو خیبر پختونخوا کی حکومت سے شکایت ہے تو انہیں وہاں احتجاج کرنا چاہیے۔
شاداب رضا نقشبندی نے واضح کیا کہ پاکستان سنی تحریک آئینی و جمہوری طریقے سے ہر سازش کا خاتمہ کرے گی اور امن و استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔