...

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت نئے سال کے موقع پر امن و امان اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس

تشکر نیوز: کراچی، 31 دسمبر 2024 – ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت نئے سال کے موقع پر امن و امان کے قیام، ہوائی فائرنگ کی روک تھام، اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ٹریفک، زونل ڈی آئی جیز، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز، اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی، استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی نے افسران کو سخت ہدایات دیں کہ اپنے علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر گشت یقینی بنایا جائے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان پر اقدامِ قتل کے مقدمات درج کرنے اور ان کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

نئے سال کی تقریبات کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔ اہم سڑکوں، چوراہوں اور تقریبات کے مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کو ہدایت دی کہ عوام کی حفاظت اور سہولت کو اولین ترجیح دی جائے، اور قانون نافذ کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

65 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.