ائیرپورٹ کے قریب پولیس مقابلہ، ایک اہلکار زخمی، دو ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

تشکر نیوز: راولپنڈی، 31 دسمبر 2024 – تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے فلک ناز کے قریب پولیس اور موٹر سائیکل سوار ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی، استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر

واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو ملزمان ایک فیملی سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے۔ تھانہ ایئرپورٹ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کو روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا۔

جوابی کارروائی میں پولیس نے فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کو زخمی کر دیا، جو فرار ہونے کی کوشش کے دوران تھوڑے فاصلے پر گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

55 / 100

One thought on “ائیرپورٹ کے قریب پولیس مقابلہ، ایک اہلکار زخمی، دو ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!