کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں 2 اسٹریٹ کرائمز کے عادی ملزمان، 2 منشیات فروش اور 2 گٹکا/ماوا سپلائر شامل ہیں۔
محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی کامیاب کارروائی، کورنگی میں 10,300 گرام کیٹامائن برآمد
کارروائیوں کی تفصیلات:
گرفتاری کی جگہ: ملزمان کو تھانہ چاکیواڑہ، عیدگاہ، نبی بخش، نیپئر، اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
برآمدگی:
2 پستول بمعہ راؤنڈز
1 آلٹو گاڑی (نمبری ASY-987، مقدمہ درج تھانہ سمن آباد)
1 موٹر سائیکل
1050 گرام چرس
25 گرام کرسٹال
14 کلوگرام گٹکا/ماوا
گرفتار ملزمان کی شناخت:
مسمات قیصر بائی
انیس احمد
عبد القادر
ارسلان عرف کالا
یاسر نیازی
اصغر علی
ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ:
انیس احمد: اقدام قتل، ایکسپلوزو ایکٹ، غیر قانونی اسلحہ، اور منشیات فروشی جیسے 4 مقدمات میں سابقہ گرفتاریاں۔
اصغر علی: قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے 5 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
ارسلان عرف کالا: غیر قانونی اسلحہ، موٹر سائیکل لفٹنگ، اور منشیات فروشی کے 6 مقدمات میں سابقہ گرفتاریاں۔
یاسر نیازی: منشیات فروشی کے 3 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
مزید کارروائی:
ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔