کراچی: صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی تیز کارروائیاں جاری ہیں۔ کورنگی کراسنگ کے قریب خفیہ اطلاع پر ایک بڑی کارروائی میں 10,300 گرام کیٹامائن برآمد کی گئی، جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
ڈپٹی ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کراچی لکھمی چند کے مطابق برآمد شدہ کیٹامائن کی عالمی منڈی میں فی کلو قیمت تقریباً 9 لاکھ روپے ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت زاہد اقبال ولد فضل الہی اور ذوالفقار ولد دین محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جو منشیات اسمگلنگ میں ملوث بین الصوبائی گروہ کا حصہ ہیں۔
کارروائی کی تفصیلات:
ملزمان کوئٹہ سے کراچی کیٹامائن سمیت دیگر منشیات اسمگل کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گزشتہ ہفتے بھی ایک کامیاب کارروائی میں بین الاقوامی برانڈ کی 250 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کی تھیں۔