تشکر نیوز، کراچی: ضلع کیماڑی کے تھانہ جیکسن پولیس نے ایک کامیاب کارروائی میں تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ملیر ایکسپریس وے کا دورہ، کام کی تکمیل کے لئے ہدایات جاری
پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن سکندر آباد کیماڑی میں چھاپہ مارا، جہاں ملزمان نے مسلح حالت میں مزاحمت کی، تاہم جیکسن پولیس نے حکمت عملی سے ان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ ملزمان کی شناخت طیب خان ولد یوسف خان، امان اللہ خان ولد طیب خان اور سعید خان ولد طیب خان کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 عدد غیر قانونی پستول، 310 گرام آئس اور 2150 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں منشیات کی خرید و فروخت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس نے مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا ہے۔