ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

(تشکر نیوز) ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک اور کامیاب کارروائی کی ہے۔

ضلع کیماڑی: تھانہ جیکسن پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف کارروائی، خاتون منشیات فروش گرفتار

تفصیلات:
ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نسیم ولد مستقیم اور آکاش ولد صادق مسیح کے ناموں سے ہوئی۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔

 

 

گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی نے اس کامیاب کارروائی کو منشیات کے خلاف پولیس کی عزم کی ایک اور کامیاب مثال قرار دیا۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!